نئی دہلی،16 دسمبر(يو اين آئى )مرکزی وزیر داخلہ مسٹرراج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے پشاور میں ایک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس
بزدلانہ اور غیر انسانی حملے نے دہشت گردی کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ مرکزی ویر داخلہ نے شہریوں خصوصا معصوم اسکولی بچوں کی بہت زیادہ ہلاکتوں پر بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔